لاہور (نامہ نگار)3 افغان باشندے پی ایس ایل سیون کا میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچے مگر ان کے پاس ٹکٹیں موجود نہ تھیں۔افغان باشندوں نے کرکٹ میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیاتو ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے حکم پرافغان باشندوں کو ٹکٹیں مہیا کر دی گئیں۔افغان باشندوں نے ٹکٹس ملنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔