لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بیجنگ ونٹر اولمپکس کے دوران خراب موسم کی وجہ سے خواتین کے سکائی سلوپ سٹائل مقابلے ایک دن کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ۔ کوالیفکیشن مقابلے آج ہونگے ۔ گزشتہ روز موسم خراب تھا ‘شدید برفباری کی وجہ سے کئی مقابلوں کا انعقاد مشکل تھا ۔ منتظمین نے مقابلے ایک دن کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔ مقابلوں کے دوران درجہ حرارت منفی بائیس تک پہنچ گیا تھا ۔ سکائی سلوپ سٹائل کے دیگر کئی مقابلے بھی خراب موسم کے باعث ملتوی کئے گئے ہیں ۔