سندھ مقتل بن گیا‘ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں‘ منور رضا

Feb 14, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منوررضا نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ مقتل بن چکا ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔صوبے میں ڈاکو راج اور جنگل کا قانون نافذ ہے نوکوٹ کا واقعہ ہو یا نوابشاہ کی ڈاکٹر کے دلخراش انکشافات‘ ناظم جوکھیو کا قتل ہویا میڈیکل کالجز میں طالبات کی خودکشیوں کے واقعات یا اب قاضی احمد میں زمین کے تنازعہ میں ایس ایچ او سمیت6 افراد کا دن دہاڑے لرزہ خیز قتل یہ ایسے واقعات ہیں جس پر دل خون کے آنسوں رورہا ہے حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔ انہوں نے  کہا کہ سندھ جل رہا ہے جسے بجھانے والا کوئی نہیں۔پورا صوبہ مجرموں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں