غریب پتھاریداربھتہ دینے  کے باوجود عتاب کے شکار

کراچی (سٹی نیوز                 )رنچھوڑلائن ،صدر اور برنس روڈ کے ٹھیلاپتھاراہاکرز نے اعلیٰ حکام کی توجہ دلاتے ہوئے کہاہے کہ غریب پتھارے دار روزانہ کی بنیاد پرڈی ایم سی سائوتھ کے بیٹر کو بھتہ دینے کے باوجود اس کی گندی اور غلیظ گالیوں کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں۔بھتہ دینے کے باوجود زبردستی ٹھیلے والوں سے روزانہ کی بنیاد پر فروٹ اور دیگر سامان لے لیا جاتا ہے اور اگر کوئی پتھارے دار سامان نہ دے تو دوسرے دن اسکا ٹھیلا اٹھا کر لے جاتا ہے۔رواں ہفتے رنچھوڑلائن کے غریب پتھارے داروں کا رزق حلال کا حصول مشکل بنادیا گیا۔دن بھر رنچھوڑ لائن کے پتھارے داروں کا مال اٹھا کر کلفٹن اسٹور لے جانا اور پھر ہزاروں روپے رشوت وصول کرکے ان کا مال چھوڑنا اور ساتھ ہی ان پتھارے داروں کا مال چوری کرنا روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔
غریب پتھاریدار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...