کراچی (سٹی نیوز) بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب قوم جیسے مہاجر کہا جاتا ہے اس کو قیام پاکستان کے 74 سال ہو جانے کے باوجود بھی اب تک ملک کی دیگر اکائیوں میں شامل نہ کرنا بے حسی ہے جبکہ قیام پاکستان کے لئے ان کے آباؤ اجداد نے لازوال قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کی جانب سے منعقدہ مقامی ہوٹل میں محب قوم کے تعارفی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ایم کیو ایس سی کے جوائنٹ سیکریٹری محمد سلیم چندریگر، دلشاد علی انصاری، عابد حسین و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو ملک کی دیگر اکائیوں میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے ان میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔
سلیم چندریگر
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محب قوم کو ملکی اکائیوں میں شامل نہ کرنا بے حسی ، سلیم چندریگر
Feb 14, 2022