ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیوروں کیخلاف مہم تیزکرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سیٹ بیلٹ،موٹر سائیکل سواروں کی لین وائلیشن، کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور نو پارکنگ کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیوروں کے خلاف مہم تیزکرنے کی ہدائت کردی گئی ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر تعینات کئے گئے ہیں جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن