راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی سی آفس نے ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کی تفصیلات جاری کردیں،دو دنوں میں تین لاکھ اور 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 10 ناجائز منافع خورگرفتار کرلئے گئے چھ دکانیں سر بمہر کی گئیںضلع بھر میں انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹوں نے تین ہزار اور 770چھاپے مارے جن کے دوران سرکاری نرخوں کی 411 خلاف ورزیاں پائی گئیں راولپنڈی کینٹ میں 528 چھاپے مارے گئے، سرکاری نرخوں کی 48 خلاف ورزیاں ہوئیں، 50 ہزار اور 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور سات گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ 11 اور 12 فروری کے راولپنڈی سٹی میں 53 چھاپے مارے گے، 19 خلاف ورزیاں ہوئیں اور 16 ہزار روپے جرمانہ عائد گیا گیا۔ تحصیل ٹیکسلا میں 11 اور 12 فروری کے دوران 379 چھاپے مارے گے، سرکاری نرخوں کی 62 ہوئیں، 76 ہزار اور 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور دو ایف آئی آرز درج کی گئیں سب سے زیادہ چھاپے تحصیل گوجرخان میں مارے گے جن کی تعداد 858 ہے۔ ان چھاپوں میں سرکاری نرخوں کی 36 خلاف ورزیاں ہوئیں اور 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک گرفتاری عمل میں آئی راولپنڈی صدر میں 824 چھاپے مارے گے، 110 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تحصل کہوٹہ میں 11اور 12 فروری کے دوران 320 چھاپے مارے گے، 31 خلاف ورزیاں ہوئیں اور 11 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا۔ اسی عرصہ کے دوران تحصیل کلر سیداں 433 چھاپے مارے گے، 77 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 27500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور دو گرفتاریاں اور دو ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 11 اور 12 فروری کے دوران تحصیل کوٹلی ستیاں میں دکانوں پر 144 چھاپے مارے گے، اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تحصیل مری میں 231 چھاپے مارے گے، سرکاری نرخوں کی 28 خلاف ورزیاں ہوئیں اور 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔