راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ دین سے دوری اور مادہ پرستی کی کثرت نے ہمیں آخرت کی باز پرش سے بیگانہ کر دیا ،آج ہمارے خاندانی نظام کے بکھرنے کی بڑی وجہ غیبت ،حسد اور چغلی جیسے گناہ ہیں جنہیں ہم انتہائی ہلکا سمجھتے ہیں،توبہ پاکیزگی کی طرف پہلا قدم ہے،انسان سیدھے راستے پر آنا چاہے تو رحمت خداوندی اس کے سب گناہ معاف کرنے کو تیار ہے ،ملک کے طول عرض میں ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے دروس قرآن ،حلقات درود اور شب بیداریوں سے ہزاروں افراد کی زندگیاں بدل رہی ہیں،ریاست مدینہ نعروں سے نہیں عملی کام کرنے سے وجود میں آئے گی ، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کینٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد مدنی ،کمال آباد ڈھوک سیداں میں ماہانہ شب بیداری کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اہل علاقہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔علامہ ارشد مصطفوی ،علامہ وسیم شہزاد ،علامہ نوید سیالوی ،علامہ خالد محمود نے شرکا ء کو مختصر درس قرآن اوردرس حدیث دیا اور اخلاق حسنہ کے کچھ اسباق پڑھائے،آخر میں اجتماعی محفل ذکراور رقت آمیزدعاء ہوئی، خلیفہ موہڑہ شریف تنویر ہارونی خصوصی دعوت پر ارادت مندوں سمیت شب بیداری میںشریک ہوئے ،آخر میں منتظمین سہیل عباسی، حاجی کبیر اور فرقان یوسف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔