سی ای او آر ایس پی عمر شہزاد جرال کا آبائی علاقے پہنچنے پر شاندار استقبال 

Feb 14, 2022

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)عمر شہزاد جرال کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر آذادجموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام تعینات ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے میں پہنچنے پر شاندار استقبال ان کے عزیز و اقارب دوست احباب نے بڑی تعداد میں استقبال کیا استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او آر ایس پی عمر شہزاد جرال نے کہا کہ وہ وفاقی اور آذادکشمیر حکومت بالخصوص وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم خان نیازی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے آذادکشمیر کے ایک بڑے اور آئینی ادارے کا سربراہ مقرر کیا انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ آر ایس پی کو اس کے قیام کے مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکے  انہوں نے کہا کہ  رورل سپورٹ پروگرام کا عوامی آگاہی مہم کو بڑھانے میں کلیدی کردار ہے  ،کمیونٹی موبلائزیشن کامقصد  لوگوں کو بروقت معلومات پہنچانا ہے،کسی بھی وبا یا قومی بحران میں کمیونٹی موبلزیشن اہم کردار ادا کرتی ہے.، اگر عوام کو بروقت آگاہ رکھا جائے تو بہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے  انہوں نے کہا کہ ہم نے انفرادیت کے خول سے نکل کر اجتماعیت کی طرف راغب ہونا پڑے گا۔ آر ایس پی لوگوں کے اشتراک سے کام کرتا ہے، اس بارے میں کمیونٹیز کو یکجا کرتے ہوئے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی تیار کی جائے گی  تا کہ اجتماعی طور پر کام کرتے ہوئے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے ۔انہوں نے مزید  کہا کہ بالخصوص ضلع بھمبر  کی سرزمین زرعی اجناس کے حوالے سے بڑی زرخیز ہے ، پھل فروٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، ہمارا ادارہ عوام الناس کو زرعی اجناس کے فوائد اور مارکیٹ سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی بندوبست کرے گا  تا کہ سکھائے گئے طریقوں کے مطابق لوگ اجتماعی مارکیٹ کی طرف راغب ہو سکیں یوں بہت جلد ترقی کے اہداف حاصل کئے جائیں گے

مزیدخبریں