بلاول بیٹا تیاری کر لو تمہارے سوالوں کا جواب تمہارے گھر میں دوں گا:شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گومگوں کا شکار ہے۔ مسلم لیگ ن کے اندر دو دھڑے ہیں، ایک تحریکِ عدم اعتماد کا اور دوسرا انتخابات کا حامی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ تحرک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے. تحریک عدم اعتماد کا سیاسی انداز میں مقابلہ کریں گے اور اپوزیشن کو شکست ہوگی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کوئی کہے کہ میں آنا چاہتا ہوں تو کوئی منع تھوڑی کرے گا۔ چوہدری برادران نے اپوزیشن کو ویلکم کیا ووٹ کا وعدہ نہیں کیا۔ جن کا پیٹ چاک کرکے پیسا نکالنے کا بیان دیتے تھے ان سے بغل گیر ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بیٹا تیاری کر لو تمہارے سوالوں کا جواب تمہارے گھر میں دوں گا۔ 26 تاریخ کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔ سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنے نکلے ہیں، سندھ پر قابض لوگوں سے سندھ کو آزاد کروائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان کا چہرہ سب کے سامنے واضح ہو گیا ہے۔میں مسکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کیے۔ تلمبہ واقعہ قابل مذمت ہے۔ اس شخص کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا. قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کو پوری قوم نے سراہا ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے تین سے چار بار وزارتِ خارجہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا ایک اور اجلاس اگلے ماہ ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے دفتر خارجہ نے جو کردار ادا کیا دنیا اسکی تعریف کر رہی ہے۔ وزارت خارجہ اسی طرح کام کرتی رہے گی۔انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اور روس کا دورہ وزیرعظم کی کامیابی نہیں؟ اب یورپی یونین نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی.امریکا نے پاکستان کے حق میں بیان دیا ہے۔ غیر ملکیوں سمیت 90 ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا۔ مسلم امہ کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن