برازیل، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 54 ہزار 220 نئے کیسز رپورٹ

برازیل میں 24 گھنٹوں کےد وران کورونا وائرس کے 54 ہزار220 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 27,483,031 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے برازیلین وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 54 ہزار220 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 27,483,031 تک پہنچ گئی ہے، وائرس سے 314 اموات ہوئیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد638,449 ہو گئی ہے ، وائرس سے 23,783,443 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 3,061,139 کیسز اب بھی فعال ہیں۔ وزارت کے مطابق میں 152.4 ملین افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکیں اور 55.3 ملین افرادکو بوسٹر شاٹ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس کی اموات میں دوسرے نمبر پر ہے، پہلے نمبر پر امریکا  ہےجہاں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت ہے۔

ای پیپر دی نیشن