دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 14 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 41 کروڑ16 لاکھ 79 ہزار 785 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ77 لاکھ 39 ہزار 880 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ26 لاکھ 32 ہزار513 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 74 لاکھ 92 ہزار 904 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 51 ہزار 747 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 84 لاکھ 33 ہزار 1 ، روس میں 1 کروڑ 39 لاکھ 23 ہزار 951 اور ترکی میں 1 کروڑ 29 لاکھ 8 ہزار 321 تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں 1 کروڑ 24 لاکھ 54 ہزار 304 اور اٹلی میں 1 کروڑ 21 لاکھ 5 ہزار 675 مصدقہ کیسز ہیں۔