’’ایماندار وزیراعظم‘‘ چیف جسٹس کے ریمارکس کے حوالے سے  اٹارنی جنرل کا وزیر قانون کو خط 

Feb 14, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار) چیف جسٹس پاکستان کے ایماندار وزیراعظم کی آبزرویشن کے حوالے سے اٹارنی جنرل پاکستان نے وزیر قانون کو خط لکھ دیا۔ اٹارنی جنرل نے  وزیرقانون کو خط میںکہا ہے نیب ترمیمی کیس کے دوران چیف جسٹس نے نوازشریف کے حوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیئے لیکن بعض ارکان پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر تبصرے کیے، چیف جسٹس کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پر حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا، ذاتی طور پر عدالت میں موجود تھا، چیف جسٹس نے کہا تھا ایک ایماندار وزیراعظم کو 58 ٹو بی کے ذریعے ہٹایا گیا تھا، چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ ملک میں ایک ہی ایماندار وزیراعظم تھا،خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے ریمارکس اس کے وقت کے وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے بارے میں تھے، اس حوالے سے 10 فروری کو ہی کچھ  ارکان پارلیمنٹ نے تنقید کی۔ لہذا آپ اس لئے بطور وزیرقانون ارکان پارلیمنٹ کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

مزیدخبریں