کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انٹربنک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربنک میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں 16 پیسے مہنگا ہوکر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔ ادھر ملک بھر میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں سونا سستا ہو گیا۔ آل پاکستان جبمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کا بھائو ایک لاکھ 97 ہزار 600 روپے ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھائو 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 69 ہزار 410 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھائو 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 860 ڈالر فی اونس ہے۔