پاکستان سپرلیگ،ملتان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب:اگلے سال پشاور جانے کا اعلان

Feb 14, 2023


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے مرحلے کا میلہ ملتان میں سج گیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب‘ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ موسیقی کا تڑکا بھی لگایا گیا۔ فنکاروں نے خوب داد سمیٹی۔ لیگ کا ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ لیزر لائٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ شائقین کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ دبئی سے جو سفرشروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے اور اگلے سال پشاورجائیں گے۔ ملتان میں ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں سٹیڈیم شائقین سے بھرگیا اور تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ اس کے بعد تقریب سے خطاب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیئے اور آئندہ بھی قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑے دیتی رہے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دبئی سے جو سفر شروع کیا پھر لاہور‘پھر کراچی اور اب ملتان تک آگیا ہے۔ انشاءاللہ اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔ نجم سیٹھی کے خطاب کے بعد تقریب میں فنکاروں کی جانب سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کے بعد شاندار آتشبازی کی گئی۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل نے پاکستان کو بہت اثاثے دیئے ہیں۔ یہ ایک ایسا بین الاقوامی برانڈ بنا ہے جس کے بارے میں ہم فخر کر سکتے ہیں۔ لاہور والے میرے دل میں ہیں، ملتان والے ذہن میں ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ میرا دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا۔پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دےدی۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 6 وکٹوں پر174 رنز بناسکی، کپتان محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میںہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا ‘شان مسعود 100 کے مجموعے پر 35 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 75 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا ‘ 61 کے مجموعی سکور پر طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ فخر زمان 66 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے‘ شائی ہوپ 19 اور کامران غلام 3‘حسین طلعت 20 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے‘ سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ لاہور کی ٹیم 6 وکٹوں پر 175 رنز بنا سکی۔اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی کے حصے میں آئی۔

پی ایس ایل

مزیدخبریں