ایک دن گالی،اگلے روز معافی مانگنا عمران کی سیاست،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن گالی‘ اگلے دن معافی مانگنا عمران خان کی سیاست ہے۔ چاہے وہ عدالت ہو‘ چاہے وہ امریکہ ہو‘ چاہے وہ ادارے ہوں۔ سابق وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں۔ ان کا اقتدار میں آ نا ہی رول آف لاءکی خلاف ورزی تھا۔ عمران خان کا دور حکومت رول آف لاءنہیں‘ رول آف جنگل تھا۔ انہوں نے کہاکہ آپ جیسے فارن ایجنٹ چور‘ جھوٹے‘ بہروپئے اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کرکے ملک آزاد ہوتے ہیں۔ عمران ایسی باتیں کرکے اپنے ووٹرز کی توہین کرتے ہیں۔ کیا تم نے رول آف لاءکا سہارا لیکر سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر‘ گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟۔
وزیراطلاعات

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...