الیکشن کمشن جب کہے گا انتخابات کرا دینگے،رمضان پیکج پر کام شروع:محسن نقوی


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں صاف اور شفاف الیکشن کی ذمہ داری ملی ہے۔ الیکشن کمشن کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمشن جب کہے گا، انتخابات کرا دیں گے۔ پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لا سکیں۔ ہر شعبے میں عام آدمی کیلئے کچھ نہ کچھ بہتری لانا ترجیح ہے۔ وہ وزیراعلیٰ آفس میں رپورٹرز سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکررہے تھے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ صحافی برادری کے لئے جو کچھ ہوسکا وہ کریں گے۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکیج پر کام شروع کر دیا ہے۔ رمضان پیکیج کے ذریعے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ واربرٹن واقعہ کے ملزموں کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کیا جائے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمرے ٹھیک کرائے جا رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی استعدادکار بڑھائی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت گندم 2300 روپے فی من کے حساب سے فراہم کر رہی ہے۔ گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کر رہے ہیں اور اچھا ریٹ لائیں گے۔ پنجاب حکومت نے 575 ارب روپے کی گندم خریدنی ہے۔ ایماندار افسروں کو گندم خریداری مہم کے دوران تعینات کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے ضیاءمحی الدین کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں چیئرنگ کراس دھماکے کے شہداءکی 6 ویں برسی پر محسن نقوی کیولری گراﺅنڈ قبرستان گئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی ساتھ تھے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پولیس نے شہید کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین کی قبر پر پھول چڑھائے اور شہید کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین کیلئے فاتحہ خوانی کی۔محسن نقوی نے پی ایس ایل کی فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے پاکستان سپر لیگ کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے م¶ثر مینجمنٹ کی جائے۔ ملتان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہونی چاہئے۔ عوام کو میڈیا کے ذریعے متبادل روٹ سے بروقت آگاہ کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان‘ راولپنڈی اور لاہور میں ساڑھے 18 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

محسن نقوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...