روس سے سستے تیل پر بات کی ،باجوہ نے کہا یوکرائن پر حملے کی مذمت کریں :عمران

Feb 14, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے سستا تیل خریدنے کی بات کر لی تھی مگر جب واپس آیا تو جنرل باجوہ (اس وقت کے آرمی چیف) نے کہا یوکرائن حملے پر روس کی مذمت کریں۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر سے سستا تیل خریدنے کی بات کر لی تھی مگر جب واپس پاکستان آئے تو جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا یوکرائن حملے پر روس کی مذمت کریں۔ جب آرمی چیف کو بھارت کی طرح نیوٹرل رہنے کا مشورہ دیا تو انہوں نے خود روس کی مذمت کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ایک گریڈ 22 کے افسر نے امریکا کو خوش کرنے کے لیے سیمینار میں فارن پالیسی بیان دیا۔ جب امریکا کو خوش کرنے کے لیے فیصلے ہوں گے تو یہی ہو گا جو ہو رہا ہے، امریکا کو خوش کرنے کے لیے ہی دہشتگردی کی جنگ میں 80 ہزار لوگوں کو مروایا گیا تھا۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا آئین کہتا ہے کہ 90 دن میں الیکشن کراو¿ مگر یہ کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں، یہ لوگ نئے نئے بہانے کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن 90 دن میں نہ ہونے کی صورت میں آئین بچاو¿ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عمران خان نے اس حوالے سے وکلا ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں نہیں ہوں گے، بہانے کر رہے ہیں انتخابات کیلئے پیسے نہیں۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے وزیروں کی چوری کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا ہے، پاکستان میں طاقتور چوری کرکے این آر او لے لیتا ہے، یہاں مافیا جو مرضی کر لے کوئی پوچھنے والا نہیں، مغربی ممالک میں کبھی ایسا نہیں ہوا، قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں آ سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست میں انسانوں کو ذہنی طور پر آزاد کیا گیا، مدینہ کی ریاست اصولوں پر کھڑی کی گئی، انسان اور جانوروں کے معاشرے میں سب سے بڑا فرق ہوتا ہے انصاف۔ جب آپ معاشرے میں انصاف قائم کرتے ہیں تو لوگوں کو آزاد کرتے ہیں، کبھی بھی غلام انسانوں نے آج تک بڑے کام نہیں کئے، ابھی تک ہم ذہنی غلامی سے نہیں نکل سکے۔ عمران خان نے کہا جو انگریزی بول لیتا ہے ہم اس کو معاشرے میں بڑا سٹیٹس دے دیتے ہیں، پاکستان میں تماشے ہو رہے ہیں، لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں، کبھی آپ نے سنا کہ یورپ میں کوئی قبضہ گروپ ہے؟، کبھی مغربی ممالک میں بڑے بڑے چوروں کو این آر او نہیں دیا گیا۔ سنگاپور نے کرپشن کے اوپر ہاتھ ڈالا۔ چھوٹی چوری سے ملک کبھی تباہ نہیں ہوتے، انہوں نے کہا ہم ہیلتھ کارڈ لے کر آئے، دنیا نے ہمارے صحت کارڈ کی تعریف کی، افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے صحت کارڈ روک دیا ہے۔ جب تک طاقتور طبقے قانون کے نیچے نہیں آتے، کسی بھی ملک کا کوئی مستقبل نہیں، دریں اثناءجنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جنوبی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اسد عمر، پرویز خٹک، عثمان بزدار، عون عباس، ڈاکٹر اختر ملک، عباس شاہ، عامر ڈوگر سمیت دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹکٹوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس فائنل کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل صاف و شفاف انتخابات میں ہے۔ پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے وفادار کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔
 عمران خان

مزیدخبریں