لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلینگ الیون میں شمولیت کی پرانی پالیسی بحال کردی۔پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں فرچائزز کو پلیئنگ الیون میں کم از کم 3اور زیادہ سے زیادہ 4غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا ہوں گے۔گزشتہ سال کروناکی وجہ سے قوانین میں فرنچائزز کو کم از کم 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی تھا، اب غیر ملکی کھلاڑیوں کی کم سے کم تعداد دوبارہ 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ہے۔