پاکستانی ‘ بھارتی خواتین کرکٹرز نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی اور بھارتی خواتین کرکٹرز نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈکپ میں میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے گپ شپ کی اور ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا،پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار نے اپنی شرٹ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو پیش کی جبکہ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے بھی اپنی شرٹ ندا ڈار کو دے کر جذبہ سگالی کا اظہار کیا،بھارت کے خلاف ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ آئرلینڈ کے خلاف 15فروری کو نیولینڈز میں کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...