اچھا پرفارم کرکے قومی ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتا ہوں: فہیم اشرف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہاہے کہ وہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دے کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر خوش ہیں، کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر ٹائٹل جیتیں۔  وہ یہاں ایسی پرفارمنس دیں جس کی بنیاد پر ان کا قومی ٹیم میں کم بیک ہوسکے۔ پچھلے سال انہوں نے بیٹنگ پر کافی محنت کی تھی مگر اب وہ بائولنگ پر بھی فوکس رکھیں گے، کوشش ہے بطور آل راؤنڈر خود کو منوائیں، بیٹنگ کیساتھ ساتھ بائولنگ پر بھی توجہ دیں۔ پاکستان سپر لیگ بہت بڑا برانڈ ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر پلیئرز پاکستان ٹیم میں منتخب ہوسکتے ہیں کیونکہ اگر کوئی یہاں پرفارم کر جاتا ہے تو اس کو پوری دنیا کی توجہ حاصل ہوجاتی ہے۔ پی ایس ایل نے جہاں پاکستان کرکٹ کو فائدہ دیا وہیں پلیئرز کے کیریئر اور ان کی زندگی پر بھی گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں نہیں ملتا تھا وہ سب کچھ پی ایس ایل میں مل گیا جس میں سب سے اہم انٹرنیشنل پلیئرز کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا تجربہ تھا، اس تجربے نے یہ سکھایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر کو کیسے ہینڈل کرنا ہے، یہ بھی سکھایا کہ کس طرح کی صورتحال میں کیسے کھیلنا ہے اور جب پرفارم نہیں ہو رہا ہوتا ہے تو اس صورتحال میں کیا کرنا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تجربات اور یہاں سیکھے اسباق کرکٹ کیساتھ ساتھ زندگی کے روٹین میں بھی کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...