لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا،مورگن نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میرے خیال میں کھیل سے الگ ہونے کا یہ بہترین وقت ہے،انگلش کرکٹر این مورگن نے 2006میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 248ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7701رنز بنائے جبکہ 115ٹی ٹونٹی میں 2458رنز جوڑے اور ٹیسٹ کیرئیر میں انہوں نے 16ٹیسٹ میچز میں 700رنز سکور کیے۔