منشیات سونگھنے والی چینی گلہریاں

بیجنگ(نیٹ نیوز)  چین نے گلہریوں کو تربیت دی ہے کہ وہ اپنی حسِ شامہ سے کئی طرح کی منشیات کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔ چینی شہر چونگ چنگ کے محکمہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری جنگ میں اب گلہریوں سے مدد لینا شروع کی ہے۔ اس ضمن  میں 6 گلہریوں کا پہلا دستہ تیار ہے کیونکہ وہ سونگھنے کے غیرمعمولی حِس رکھتی ہیں۔جب گلہریوں کو عملی میدان میں آزمایاگیا تو وہ صلاحیت میں  کسی بھی طرح سونگھنے والے انتہائی مہنگے کتوں سے کم نہ تھیں۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے گلہریاں چھوٹی، پھرتیلی اور مشکل جگہوں تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن