خواتین کیخلاف بدزبانی ہرگز  قابل قبول نہیں:نیلوفر بختیار 

لاہور(لیڈی رپورٹر) قومی ویمن کمشن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ خواتین کیخلاف بدزبانی ہرگز قابل قبول نہیں۔ اپنی پارٹیوں کیلئے جنگ لڑنے والی سیاسی خواتین کی عزت پر حرف آئے تو کوئی انکے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا۔ خواتین کی تذلیل ہو تو پارٹی قیادت ہی نہیں دیگر پارٹیوں کے شعبہ ہائے خواتین بھی آواز بلند کرنا ہوگی ورنہ مڈل کلاس کی سیاسی عورتیں پھر سے گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہو جائیںگی۔ الیکشن کمشن کے ویمن سیل میں بدزبانی کی شکایات درج کروانے کیلئے باقاعدہ ڈیسک قائم کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن