لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمدجاویدقاضی کے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔سائلین نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاویدقاضی کو درخواستیں پیش کیں۔ ڈاکٹراحمدجاوید قاضی نے سائلین کی درخوستوں پرموقع پر احکامات جاری کئے۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پرروزانہ کی بنیادپر ترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جارہی ہے۔ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرادفترہروقت حاضر ہے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں پر پراسیس کو تیزکردیا گیاہے۔سائلین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کئے جارہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاوید قاضی نے کہاکہ کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجائے گا۔درخواستوں پر فوری عملدرآمدسائلین کا بنیادی حق ہے۔ سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے۔سائلین کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کسی مشکل کا سامنانہیں کرناپڑے گا۔