لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کیلئے مقررہ دنوں کی تعداد ہفتے میں 2 سے بڑھا کر 6 دن کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے چھ بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 24/7ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ شہری 24 گھنٹے سروس کے تحت لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں ۔ شہری ایک ضلع سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید پنجاب کے کسی بھی ضلع سے کروا سکتے ہیں۔