راولپنڈی، چکلالہ میں سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان شروع کر دیا ، سیکرٹری دفاع

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) حمود الزمان خان نے کہا ہے کہ سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان فی الحا ل راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس میں شروع کیاگیا ہے جس کا دائر ہ ملک کے تمام کنٹونمنٹس بورڈ تک بڑھا دیاجائیگا نئی گاڑیوں کی خرید اری وسائل کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں تاہم پرانی گاڑیوںکی بھی مینٹی نینس کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈمیںسا لڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کے حوالے سے کینٹ بورڈ راولپنڈ ی اور چکلالہ کے زیر اہتمام مشترکہ تقریب میں کیاتقریب میں  میجرجنرل طارق ضمیر ، خورشید احمد خان ، تنویر اشرف، بریگیڈئیر سلمان نذر ، عمران گلزار، سید ذکی حید ر رضوی ، ثاقب رفیق، سہیل الطاف  بھی موجود تھے ،سیکریٹری دفاع نے کہا  بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث صفائی ،ستھرائی ایک قومی چیلنج بن چکا ہے جس کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،  بڑی سٹرکوں پر مکینیکل سویپر کی اشدضرورت ہے ، شہریوں میں سوشل میڈیا کے ذریعہ صفائی ،ستھرائی کے حوالہ سے آگاہی پیداکی جائے تاکہ وہ گھروں کا کوڑا سٹرکو ں اورگلیوں میں پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بن (کچرہ باکس) کا استعمال کریں،اس موقع پرسٹیشن کمانڈربریگیڈئیر سلمان نذر نے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) حمود الزمان کو خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ سیکرٹری دفاع نے صفائی ستھرائی کے لئے خرید ی گئی گاڑیوں کے فلیٹ کا افتتاح بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...