فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے ٹریفک وارڈنز کو سالانہ دس چھٹیاں ہر صورت دینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے ٹریفک وارڈنز کو سالانہ دس چھٹیاں ہر صورت دینے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی اور ویکلی آف کے علاوہ دس چھٹیاں ایک ساتھ دی جائیں۔ ایک ساتھ دس چھٹیوں میں ٹریفک وارڈنز گھریلو امور سرانجام دے سکیں گے۔ دس چھٹیوں کی ٹریفک وارڈنز کی مرضی کے مطابق منظوری دی جائے۔ چھٹیوں کی فہرستیں تیار کر کے آئی جی دفتر ارسال کی جائیں۔