آبادی پر قابو پانے کیلئے معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت: صدر علوی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ کے  پاکستان میں نمائندہ ، ڈاکٹر لوئے شبانے  ملاقات کی ،صدر مملکت  نے کہا کہ تولیدی صحت کے فروغ اور بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ علمائ، میڈیا اور صائب الرائے افراد خاندانی منصوبہ بندی کی حمایت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ دریں اثناء  صدر مملکت  نے سینیگال کے ساتھ تجارت، معیشت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات کے لیے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار سینیگال میں پاکستان کی نامزد سفیر صائمہ سید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...