اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے اسامہ ستی قتل کیس میں سزائے موت پانے والے دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کے خلاف اپیل پرنوٹسسز جاری جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سزائے موت پانے والے پولیس اہلکاروں افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کی اپیل پرسماعت کے دوران درخواست گزار افتخار احمد اور محمد مصطفی کی جانب سے وکیل زاہد اللہ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے، کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے مقدمے سے بری کیا جائے،عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے سماعت 13 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔