کرونا کے 22نئے مریض رپورٹ ، برطانوی ملکہ بھی وائرس کا شکار 

اسلام آباد (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 22 کیس رپورٹ ہوئے اور 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار 498 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے22  افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.49 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔  راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح0.49فیصد رہی۔ پشاور میں 0.83 فیصد رہی۔  لاہور میں630  ٹیسٹوں میں سے 10ٹیسٹ مثبت آئے۔  مثبت کیسز کی شرح 1.59 فیصد رہی۔ ادھر برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی اہلیہ کو کوئین کنسورٹ کرونا میں مبتلا ہو گئیں۔ بکنگھم پیلس کے مطابق کوئین کنسورٹ کی ایک ہفتے تک عوامی مصروفات منسوخ  کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن