اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پر الزامات سے متعلق مقدمہ میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ درخواستگزار ایک ضعیف آدمی ہیں،استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے اور جلدی کی تاریخ دے دیں، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔