پاکستانی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، پرویز اشرف 

 اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خواتین کو سیاسی و معاشی طورپر بااختیار بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں اور وہ سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت ہمارے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی صلاحیتوں  سے فائدہ اٹھا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں خواتین پارلیمنٹرینز کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے خواتین کی سیاسی، معاشی اور سماجی کاوشوں کو سراہا۔ شاہد رحمانی نے خواتین کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں بھرپور نمائندگی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو نمائندگی دینے کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خواتین کی سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں نمائندگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...