کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کوریا کے قونصل جنرل Kim Haksung نے گورنرہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک کوریا دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں مزید کہا کہ کوریا کی سرمایہ کاری دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم ہے۔ صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے منافع یقینی ہے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ کوریا کے سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
گورنر ملاقات