لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدرمللک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایک اور یوٹرن ان کی حکومت امریکہ نے نہیں بلکہ سٹیبلشمنٹ سابق آرمی چیف باجوہ نے ختم کی۔ عوامی جلسوں میں عمران نیازی کہتے رہے کہ میری حکومت امریکہ نے ختم کرائی ہے لیکن اب انہوں نے 2 روز قبل ایک انٹرویو میں یوٹرن لیتے ہوئے عمران نیازی نے کہا کہ میری حکومت امریکہ نے نہیں بلکہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ختم کرائی۔ اب یہ تاریخ کا دھارا بدلنے نکلا ہے ،ملکی تاریخ میں اسے زیادہ نالائق شخص نہیں دیکھا، گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی تباہی کرنے والا عمران خان کا انجام جیل ہے۔ یہ ملک اور جمہوریت دشمن بھی ہے، ملک و قوم اس فتنہ سے جتنا بچ جائے اچھا ہو گا،عمران خان پورے ملک کی اسمبلیاں توڑنے نکلے لیکن ناکام رہے۔
ملکی معیشت کی تباہی کرنے والا عمران خان کا انجام جیل ہے:خواجہ عمران نذیر
Feb 14, 2023