لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،حافظ اسعد عبید اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے ملک کے معروف سینئرممتاز صحافی خالد شہزاد فاروقی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ، پرہیز گار، صوم و صلوٰۃ کی پابند اور نیک سیرت خاتون تھی۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے مغفرت جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔