لاہور (خصوصی نامہ نگار) کاتب وحی جلیل القدر صحابی سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ مختلف تنظیمیں اور جماعتیں ملک بھر میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گے جس میں مقررین فاتح شام و قبرص سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور بے مثال فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔
حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات آج منایا جائے گا
Feb 14, 2023