لاہور(نامہ نگار)این اے 130 لاہور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار احمد جواد فاروق رانا کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی گزشتہ روز مکمل ہو گئی ہے ۔جس میں ریٹرننگ آفیسر نے احمد جواد فاروق رانا کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ،سہیل ملک،عاقب سرور،ریا ض جٹ،مسرت صدیقی،رانا اکرم ،ملک بابر،رانا اشرف اور دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ کاغذات نامزدگی منظور ہونے پرجیالوں نے جئے بھٹو،زندہ ہے نعرے لگائے۔
پیپلزپارٹی کے احمد جواد فاروق رانا الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
Feb 14, 2023