حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے:سعد رضوی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ پورے ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑدیاگیا ہے۔ملک کے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کا سامناہے۔ضروری اشیاء صرف مہنگی نہیں بلکہ حد سے زیادہ مہنگی ہوگئی ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کی ایک اور لہر کی پیش گوئی بھی کی۔ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جس طرح پٹرولیم کی مصنوعات سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے عام آدمی کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ جھوٹ بولا اور ملک کو تباہ کر دیا ہے۔  موجودہ حالات کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں یہ سب ہیں جو کچھ ہوا ہے یا جو کچھ ہو رہا ہے یا جو کچھ ہونے والا ہے یہ سب کچھ ان چند سو لوگوں کا کیا دھرا ہے۔ کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سب نے مل جل کر ملک کو لوٹا، جائیدادیں بنائی اور پیسہ باہر بھیجا ہے۔ ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے آج بھی ہمارے سامنے ہیں اور مزید تباہی کا بندوبست بھی کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن