سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے جنوبی افریقن لیگ کا پہلا ایڈیشن جیت لیا

Feb 14, 2023


لاہور(سپورٹس ڈیسک)سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے پریٹوریا کیپٹلز کو شکست دیکر جنوبی افریقن ٹی20لیگ کا افتتاحی ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا،جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ایس اے 20لیگ کے فائنل میچ میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے پریٹوریا کیپٹلز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم نے 136رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 6وکٹوں پر حاصل کیا،سن رائزرز نے ٹاس جیت کر 
پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پریٹوریا کیپٹلز کی پوری ٹیم 135رنز پر ڈھیر ہو گئی، کوشل مینڈس 21اور رائلی روسو 19رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ روئیلوف وین ڈیر مروے نے 4وکٹیں حاصل کیں،136رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے 17ویں اوور میں 6وکٹوں پر 137رنز بنا کر میچ میں 4وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، اوپنر ایڈم روسنگٹن نے 30گیندوں پر 57رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،فاتح ٹیم کے کھلاڑی روئیلوف وین ڈیر مروے 4وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ایڈن مارکرم کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

مزیدخبریں