لاہور(سپورٹس ڈیسک)ریال میڈرڈ نے سعودی فٹبال کلب الہلال کو فیفا کلب ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل ریکارڈ پانچویں مرتبہ اپنے نام کر لیا،مراکش کے شہر رباط میں کھیلے گئے فیفا کلب ورلڈکپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے الہلال کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، ونی جونیئر اور فیڈریکو نے دو دو جبکہ کریم بینزیما نے ایک گول سکور کیا،دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے ہائی سکورنگ میچ کے پہلے ہاف میں ونی جونیئر نے 13ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے پانچ منٹ بعد فیڈریکو نے برتری دوگنی کردی جبکہ 26ویں منٹ میں موسی نے الہلال کی جانب سے پہلا گول کرکے امید دلائی،دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں کریم بینزیما اور فیڈریکو نے گول کر دیے، الہلال کے لوسیانو نے پانچ منٹ بعد گول کر کے خسارہ کچھ کم کیا تاہم ونی جونیئر نے 6منٹ بعد ایک اور گول کرکے سکور 2-5کردیا، لوسیانو نے 79ویں منٹ میں سعودی کلب کی جانب سے تیسرا گول کیا،مقررہ وقت کے اختتام پر سکور 3-5رہا جس کے ساتھ میڈرڈ نے الہلال کے خلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے ریکارڈ پانچویں مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈکپ ٹائٹل ریکارڈ پانچویں مرتبہ جیت لیا
Feb 14, 2023