ڈائریکٹراوپی ڈی کی غفلت،پمز میں آنیوالے مریض خوار ہونے لگے

اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کی اوپی ڈی میں مریض خوار انتظامیہ شعبہ بیرونی مریضاں میں آنیوالوں کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی، او پی ڈی میں مریضوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ،علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال آنیوالے مریض دن بھر قطاروں میں لگے اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں تاہم انکا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتال کے عملے کیجانب سے اکثر وبیشتر بدسلوکی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ کی شکایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ حالات بہتر کرے موجودہ حالات میں مریضوں کا مسائل کا سامنا ہے دوسری جانب شکایات پر پمز ہسپتال کی ڈائریکٹر او پی ڈی ڈاکٹر ارم سے انکے آفس جا کر بات کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنے آفس میں موبائل فون پر مصروف تھی اور اپنے سٹاف کے ذریعے پیغام پھجوا دیا کہ وہ مصروف ہیں بات نہیں کر سکتی ہسپتال آنیوالے مریضوں نے ڈائریکٹراو پی ڈی کیخلاف ذمہ داریوں سے غفلت برتنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن