اسلام آباد(وقائع نگار) کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے خانپور کینال کی سالانہ صفائی کے کام آغاز کیا جارہا ہے۔ جسکو رواں ماہ کے آخرتک مکمل کرلیا جائے گا۔ چونکہ خانپور سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین، ایف الیون، جی نائن، جی ٹین اور جی الیون کے رہائشیوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور خانپور کینال کی سالانہ صفائی مہم کے باعث پانی کی سپلائی مزکورہ سیکٹرز میں پچاس فیصد تک کم کردی جائے گی۔ تاہم موسم گرما کی آمد سے قبل رہائشیوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کینال کی صفائی کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ جسکے بعد مزکورہ سیکٹرز میں پانی سپلائی شیڈول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔واضح رہے خانپور کینال کی صفائی مہم کے دوران مزکورہ سیکٹرز میں ٹینکر سروس کو بھی الرٹ کردیا گیا تاکہ موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کو ہرحال میں ممکن بنایا جاسکے۔
سی ڈی اے نے خانپور کینال کی سالانہ صفائی کا آغازکردیا
Feb 14, 2023