اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بیس اور قیمتی دھاتوں کی کثرت ہے جن کی مربوط کان کنی سے ملک کو سماجی اقتصادی عدم تحفظ پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ضلع وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع اوفائیولٹک بیلٹ 1127مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے جوتانبے اور دیگر کئی قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے۔ پاکستان میں اوفیولیٹک کمپلیکس میں ارضیاتی ریسرچ کی سرگرمیوں کو ترتیب دینے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے گلوبل مائننگ کمپنی اسلام آباد میں پرنسپل جیو سائنس دان محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ ہم اس کی تلاش کیلئے سنجیدہ کام کر رہے ہیں۔