جناح اسلامیہ کالج ٹائون شپ لاہور میں سالانہ سپورٹس گالاکل سے شروع

Feb 14, 2023


لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح اسلامیہ کالج ٹائون شپ لاہور سالانہ سپورٹس گالا کل سے شروع ہوگا۔ مختلف ایونٹس میں 50 کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کرکٹ کی 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹگ آٰف وار 20 ٹیمیں‘ ریس‘ کبڈی‘ آرم‘ ریسلنگ کل ملا کر 50 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گی اور سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزریں گی۔ اس موقع پر کالج ہذا کے چیئرمین محمد یوسف مغل مہمان خصوصی ہونگے۔ اس سال ٹورنامنٹ میں بہت زیادہ انعامات رکھے گئے ہیں جو نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں