لاہور( این این آئی)چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پر وفاقی کابینہ کی طرف سے اگلے ماہ سے برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے خاتمہ کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبہ کیلئے تباہ کن ہوگا۔ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ ظالمانہ فیصلہ ہے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ ہائیکورٹ لاہور بھی اس کے خاتمہ کا فیصلہ دے چکا ہے۔ اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ یکسر ختم کیا جائے ۔اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور ہوشربا بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد صنعتوں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں۔صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ برآمدی شعبہ میں بجلی سبسڈی کے خاتمہ سے بجلی مہنگی ہوگی ۔