واسا، ٹی ایم اے اور آر ڈبلیو ایم سی مل کر کا م کریں،کمشنر راولپنڈی 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف ادارے جیسے واسا، ٹی ایم اے اور آر ڈبلیو ایم سی کی آپس میں مل کر کا م کریں ، تاکہ شہریوں کے مسائل کو فوری حل کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پیر کوڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پرسی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز گوندل، ایم ڈی واسا محمد تنویر اور ٹی ایم اے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ، ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ شہر بھر کے کھلے میں ہولز کی جلد مرمت اور بڑے نالوں کی صفائی مکمل کی جائے انہوں نے مزید سی ای او آر ڈبلیو ایم سی احمد نواز گوندل کو ہدایت دی کہ شہر کی 87 یونین کونسلوںمیں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام کمیٹیاں جلد تشکیل دے کر رپورٹ جمع کرائی جائے شہر کی صفائی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،صفائی کی شکایات پر فوری ایکشن لیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن