ہائیر سکینڈری سکول اسلامیہ نمبر1 میں ترکیہ، شام کے زلزلہ شہدائ، زخمیوں کیلئے دعا 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول اسلامیہ نمبر1 مری روڈ راولپنڈی میں اسمبلی کے دوران ترکیہ اور شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور دعائے صحت کی گئی. اور بے گھر افراد  کی بحالی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں سکول ہذا کے پرنسپل اظہار الحق اور تمام اساتذہ کرام اور بچوں نے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن