قومی ،صوبائی انتخابات ایک ہی وقت میں ہونے چاہیں، ڈاکٹرطارق سلیم 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف عوام کی ترجمانی کرکے ثابت کردیا کہ وہی قوم کی امیدہیں ،پورے ملک میںقومی وصوبائی انتخابات ایک ہی وقت میں ہونے چاہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے لاہورتا راولپنڈی تین روزہ مارگئی مہنگائی عوامی روڈ مارچ کے اختتامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ لاہورسے راولپنڈی، مارگئی مہنگائی عوامی روڈ مارچ کے دوران پنجاب کے عوام نے بھرپوراندازمیں مارچ کے شرکاء او ر عوامی قائدسراج الحق کا استقبال کیا جماعت اسلامی ہی عوام کی امیدوں کا مرکزہے ذمہ داران وکارکنان عوامی رابطو ں اورجدوجہد کوتیزترکریں ۔

ای پیپر دی نیشن