کراچی (پی پی آئی)سندھ میں بچوں کے سب سے بڑے اسپتال این آئی سی ایچ کی تینوں لفٹسں خراب ہیں جس سے والدین اور بچے اذیت کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال میں پہلی سے چھٹی منزل تک بچوں کو داخل کرانے اور گھر لے جانے کے لئے والدین اور بچے اذیت کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ این آئی سی ایچ کی تمام لفٹوں کا خراب ہونا ہے۔ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کی نااہلی کے سبب والدین اپنے بچوں کو کندھے پر لے کربالائی منزل پر چڑھانیاور اتارنے کی مشکلات سے دو چار ہیں ۔علاوہ ازیں آکسیجن گیس کا سلنڈر بھی والدین بالائی منزل تک پہنچانے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ اسپتال کا عملہ بچوں کو آکیسجن لگا کر سلنڈر کاندھے پر بالائی منزلوں پر بھیج رہا ہے۔والدیں کا کہنا ہے کہ اسپتال کی اس نااہلی کے سبب مریض بچے اوران کے والدین پریشانی کا شکار ہیں جبکہ انتظامیہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
بچوں کے سب سے بڑے اسپتال کی تمام لفٹس خراب ، مریضوں‘ تیمارداروں کو دشواری
Feb 14, 2023